Sunday, December 4, 2022

کراچی ،سکیورٹی گارڈ کی بہادری نے بینک لٹنے سے بچالیا

کراچی ،سکیورٹی گارڈ کی بہادری نے بینک لٹنے سے بچالیا
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں بینک کے سکیورٹی گارڈز کی بہادری نے بینک کو لٹنے سے بچا لیا، گزشتہ روز گلبرگ میں بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ گزشتہ روز گلبرگ میں ناکام بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو نظر آ رہے ہیں۔ خطرہ بھانپتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو کو اندر جانے سے روکاجبکہ دوسرے گارڈ نے بینک کے باہر ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔ پکڑے جانے پر ڈاکوں نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں گارڈز زخمی ہو گئے،جبکہ ڈاکو افراتفری میں بھاگ نکلے۔