Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : سکیورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی ناکام بنادی ، ڈاکو کی عوام کے ہاتھوں چھترول

کراچی : سکیورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی ناکام بنادی ، ڈاکو کی عوام کے ہاتھوں چھترول
August 10, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایک اور سیکورٹی گارڈز نےدیدہ دلیری کی مثال پیش کردی، نارتھ کراچی میں بینک ڈکیتی ناکام بناکر پولیس کا کام آسان کردیا، عوام کے ہاتھوں مار کھانے والے ملزم کو پولیس ساتھ لےگئی جبکہ دو ساتھی  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سیکورٹی گارڈ بہادری کی مثال بن گیا جان کی پرواہ کئے بغیر مسلح ڈاکو کو دبوچ کر بینک ڈکیتی ناکام بنادی ،گارڈ نے ملزم کو دبوچا تو لوگوں نےآکر ہاتھ صاف کردیا تاہم دو ملزم نو دو گیارہ ہوگئے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج  حاصل کرلی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم سیکورٹی گارڈ کی آنکھ میں سرخ مرچیں ڈال کر اسلحہ چھیننے کی کوشش کررہا ہے لیکن گارڈ بھی الجھ رہا ہے۔ ملزم پکڑا گیا مارکھائی تو پولیس کو بھی ڈیوٹی یاد آئی کالی وردی والے آئےاور ملزم کو ساتھ لے گئے۔ پولیس کےمطابق ملزم واحد کی نشاندہی پر مزید چار ملزم گرفتار کئے ہیں،جن میں سے ایک بینک ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔