Tuesday, September 27, 2022

کراچی : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 3 دہشت گرد ہلاک‘ ٹارگٹ کلرز سمیت 29افراد گرفتار

کراچی : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 3 دہشت گرد ہلاک‘ ٹارگٹ کلرز سمیت 29افراد گرفتار
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو ٹارگٹ کلرز سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گل محمد لین میں رینجرز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر سرچ آپریشن کیا۔ ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ رضویہ کے علاقے میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق شاہد اور علی نے 12 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ٹارگٹ کلرز نے مسافر بس پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ناگن چورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز اور پولیس نے صدر کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔