Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : سٹی کورٹ میں سیلنگ فین گرنے سے بچہ شدید زخمی

کراچی : سٹی کورٹ میں سیلنگ فین گرنے سے بچہ شدید زخمی
March 15, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی سٹی کورٹ میں سیلنگ فین کے گرنے سے چار سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا  عدالت نے ورکس ڈیپارٹمنٹ کو عمارت کی مرمت کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سٹی کورٹ کی عمارت عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے  سائلین اپنے مقدمات کی پریشانی لے کر جب بھی عدالت آتے ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار عمارت میں آکر مزید پریشان ہوجاتے ہیں ۔ پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں سماعت جاری تھی کہ عدالت کے باہر سائلین دیگر مقدمات کے لیے انتظار میں کھڑے تھےکہ اچانک چھت پر لگا پنکھا چلتے چلتے سائیلین پر آگرا ۔ جس سے چار سالہ طلحہ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسکے بازو میں فریکچر کی رپورٹ دی ۔ واقعے کے بعد سیشن جج نے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر خستہ حال بلاکس کی مرمت کرنے کا حکم دے دیا۔