Thursday, September 19, 2024

کراچی سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تیزی کی جانب گامزن

کراچی سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تیزی کی جانب گامزن
October 1, 2015
کراچی(92نیوز)سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری مارکیٹ میں ہریالی لے آئی جس کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس پر آ گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا آغاز مثبت رجحان سے ہواجو مارکیٹ کے اختتام تک جاری رہا، تیزی کی وجہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ ، ٹیکنالوجی اور کمونیکیشن سیکٹر میں خریداری تھی جس کے بعد مقامی سرمایہ کاربھی مارکیٹ میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آئے۔ پورے دن کے دوران اٹھارہ کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 83ارب 38کروڑ80لاکھ91 ہزار84 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب 52ارب 84 کروڑ 61لاکھ 60ہزار216روپے سے بڑھ کر 70کھرب36ارب 23 کروڑ 50 لاکھ 51 ہزار300 پرآ گیا۔