Saturday, September 14, 2024

کراچی سٹاک مارکیٹ : ایزگارڈ نائن کمپنی کا خسارہ 12ارب کی حد چھونے لگا

کراچی سٹاک مارکیٹ : ایزگارڈ نائن کمپنی کا خسارہ 12ارب کی حد چھونے لگا
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنی ایزگارڈ نائین نے اپنی سالانہ رپورٹ سال پیش کردی۔ سالانہ رپورٹ میں کمپنی نے بھاری نقصان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ کو جمع کرائی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق آڈیٹرز نے اس بات کی واضح نشاندہی کی ہے کہ تیس جون دو ہزار پندرہ کو ختم ہونے والے سال میں کمپنی کو ٹیکس سے قبل ہونے والا نقصان دو ارب بیاسی کروڑ روپے رہا۔ کمپنی کے موجودہ واجبات اس کے موجودہ اثاثوں سے تجاوز کر کے نو ارب پچیس کروڑ تک پہنچ گئے ہیں۔ کمپنی کا گھاٹا گیارہ ارب اکیانوے کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔ آڈیٹرز کے مطابق کمپنی کی تیزی سے گرتی ہوئی مالیاتی کارگردگی اس بات کی نشاندہی کرر ہی ہے کہ کمپنی کا مستقبل غیریقینی صورتحال کی طرف جارہا ہے۔ کے ایس ای میں ایزگارڈ نائین کے شیئر پرائس چار روپے نوے پیسے ہیں۔