Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : سول سوسائٹی کی پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی حمایت میں ریلی

کراچی : سول سوسائٹی کی پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی حمایت میں ریلی
January 31, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سےسی ویو پر پاک فوج،رینجرزاورپولیس کی حمایت میں ریلی  نکالی  گئی  جس میں خواتین اوربچوں نےبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سمیت ملک بھرمیں امن قائم ہواتوشہری بھی سیکورٹی فورسزکےاہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئے گھروں سےنکل آئے،کہتےہیں فوج،رینجرزاورپولیس کےجوانوں نےنہ صرف دہشت گردی پرقابوپایابلکہ کرپشن کی بھی کمرتوڑدی ہے۔ ریلی کےشرکانےنہ صرف آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےبلکہ حکومت سےبھی مطالبہ کیاکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائےتاکہ دہشت گردی کی لعنت سےمستقل بنیادوں پرچھٹکارہ حاصل کیاجاسکے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں امن کی فضاقائم ہوئی توجہاں عدم تحفظ کےاحساس کاخاتمہ ہوا،وہیں کاروباری اورتفریحی سرگرمیوں میں بھی تیزی سےاضافہ ہوتاجارہا ہے۔