Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: سنٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کے کارکن فرحان شبیر کو دل کا دورہ

کراچی: سنٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کے کارکن فرحان شبیر کو دل کا دورہ
May 15, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی سینٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کے کارکن فرحان شبیر کے دل کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔ فرحان شبیر کو دل میں شدید تکلیف کے باعث کارڈیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار سابق سیکٹر انچارج فرحان شبیر کوسینٹرل جیل کراچی میں دل میں شدید تکلیف ہوئی۔ فرحان کو فوری طور پر جناح اسپتال کے کارڈیو وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ابتدائی رپورٹس آنے کے بعد فرحان شبیر کی اینجیو پلاسٹی کر دی گئی۔ فرحان شبیر کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔