Saturday, December 3, 2022

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے باہر الطاف حسین کے حق میں لگا بینر اتار دیا گیا

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے باہر الطاف حسین کے حق میں لگا بینر اتار دیا گیا
کراچی(92نیوز)کراچی میں نا معلوم افراد پھر متحرک ہوگئے سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود سندھ ہائی کورٹ کے باہر بینر آویزاں کردیا گیا کہ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہےمیڈیا نے جگایا تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بینر اتار دیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے  بدلہ گروپ کی وال چاکنگ کے بعد شہر میں نامعلوم افراد نے بینرز بھی آویزاں کر دئیے۔ سندھ ہائی کورٹ اور ریڈ زون کے اطراف میں انتہائی سخت سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باوجود نامعلوم افراد بینرز آویزاں کر گئے بینر پر تحریر تھا  جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے بینر پر قائد تحریک کے جانشین تحریر تھا میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد پولیس کو ہوش آیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے باہر لگے ان بینرز کو اتار دیا۔ سوئی ہوئی پولیس نے جاگتے ہی پھرتیاں دکھانی شروع کردیں اور ہائی کورٹ کے باہر بینرز آویزاں کرنے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لےلیا  ۔ کارروائی میں آویزاں شدہ بینرکے قریب کھڑی مشکوک گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا .  دوسری طرف پولیس نے بینر لگانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔