Tuesday, April 30, 2024

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی آپریٹرز کی ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی آپریٹرز کی ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا
October 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی میں کیبل آپریٹرز کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا ہے۔ کیبل آپریٹرز کو بعض عناصر کی طرف سے نجی ٹی وی چینل بند  کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے  بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کی جانب سے کراچی میں مختلف کیبل آپریٹرز کو بعض نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور شرپسند عناصر ایک بار پھر شہر کا امن  خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہری ایسی کسی بھی دھمکی کی اطلاع فوراً رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔