Thursday, October 6, 2022

کراچی سمیت ملک بھی میں ایم کیو ایم نے یوم سوگ منایا۔

کراچی سمیت ملک بھی میں ایم کیو ایم نے یوم سوگ منایا۔
میرپورخاص(ویب ڈیسک)میر پو ر خاص اور اس کی دیگر تحصیلوں میں ایم کیو ایم کی جانب سے مرکز نائن زیرو پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری اور وقاص شاہ کی شہادت کے خلاف یوم سوگ منایاگیا۔ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میر پو ر خاص میں بھی دوسرے روز کاروبار مکمل طور پر بندرہا۔ شہر کی اہم مارکیٹ بلدیہ مارکیٹ ،مارکیٹ چوک ،اسٹیشن ،کھسک پورہ ،انا ج منڈی سمیت چھوٹے بڑے تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ سی این جی اسٹیشن ،پیٹرول پمپ بھی مکمل طور پر بند پڑے رہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپو ر ٹ نہ ہونے کے برابررہی جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر پو لیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ ایم کیو ایم میر پو ر خاص کی جانب سے بعد نماز ظہر وقاص شاہ کی غائبانہ نمازے جنازہ ادا کی گئی ۔