Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی سمیت صوبے بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

کراچی سمیت صوبے بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی
April 18, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی سمیت صوبے بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جس کا افتتاح کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھرمیں چار روز ہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح کمشنر کراچی نے کیا۔ ان کا کہناتھاکہ جب کراچی سے پولیو کا خاتمہ ہوگا تو پورے ملک سے اس کا خاتمہ ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان نے کہاکہ پہلے ریفوزل کیسز کی تعداد زیادہ تھی لیکن اب کم ہوتی جارہی ہے۔ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر کے 63لاکھ81ہزار سے زائد اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو تعلق کراچی سے ہے۔