Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی سمیت سندھ میں کورونا کے وار تیز، مثبت کیسز کی شرح 10.57 ہوگئی

کراچی سمیت سندھ میں کورونا کے وار تیز، مثبت کیسز کی شرح 10.57 ہوگئی
July 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ میں کورونا کے وار میں تیزی آگئی، صوبے بھر میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 57 فیصد ہوگئی۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ روز سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 57 فیصد تھی۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

جان لیوا وباء سے رواں ماہ میں 273 افراد کا انتقال ہوا جبکہ اب تک 20 ہزار 500 سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ 8 ہزار 200 سے زائد افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

رواں ماہ سندھ بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 82 فیصد تک پہنچ گئی، سندھ میں 31 ہزار سے زائد مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔