Saturday, July 27, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پانچویں روز بھی بند ، شہری خوار

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پانچویں روز بھی بند ، شہری خوار
December 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پانچویں روز بھی بند  ہے ،  سی این جی کی بندش سے شہری رل گئے  ، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی  کے باعث شہری سڑکوں پر گھنٹوں انتظار کرنے اور بسوں کی  چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور  ہو گئے کراچی  میں سی این جی نہ ملنے پر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی ، صنعتوں کی بندش سے مزدوروں کے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ۔ کراچی  میں آج بھی سی این جی بند ہے ، نہ صنعتوں کوگیس مل رہی ہے اور نہ ہی  سی این جی اسٹیشن کو۔پبلک ٹرانسپورٹ  معمول سے کم ہے۔شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں،رکشہ ٹیکسی والوں نے بھی کرایوں میں من مانااضافہ کردیا۔فیکٹریوں کی گیس بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کا روزگار داو پرلگ گیا۔ شہر کی سڑکوں پر  پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے بہت کم ہے ، شہری اسٹاپ پر کھڑے بسوں کا انتظار کررہےہیں۔ بہت دیر میں کوئی ایک آدھ بس آتی ہے تواس میں بھی پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی جس سے شہریوں کوآمدورفت میں بہت مشکل پیش آرہی ہے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرایوں میں من مانااضافہ کردیاہے۔سب ہی کا مطالبہ ہے کہ اس بحران پر جلد قابو پایاجائے۔