Tuesday, September 17, 2024

کراچی ،سمندر میں مزید تین افراد ڈوب گئے ، دو کو بچا لیا گیا

کراچی ،سمندر میں مزید تین افراد ڈوب گئے ، دو کو بچا لیا گیا
June 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز)  کوئی احتیاطی تدابیر کام نہ آئی ، کراچی  میں سمندر میں مزید تین افراد ڈوب گئے ، ایدھی رضاکاروں نے دو کو بچا لیا جب کہ ایک کی لاش نکال لی گئی ۔ موسم ٹھنڈا ہونےا ور عید کی چھٹیوں کے باعث اہلیان کراچی  تفریح کیلئے سمندر کا رخ  کر رہے ہیں مگر   انتظامیہ کی نا اہلی کی بدولت  شہری زندگیوں سے ہاتھ دھو رہےہیں ۔ کراچی کے ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ کے قریب تین نوجوان نہانے کیلئے سمندر میں اترے تو تند و تیز موجوں کا مقابلہ نہ کر سکے  اور ڈوب گئے ۔ ایدھی رضا کاروں نے دو نوجوانوں کو بچا لیا جب کہ تیسرے کی لاش نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ۔