Wednesday, September 28, 2022

کراچی ، سسرالیوں کا بہو پر تشدد،مبینہ طور پر زہر پلا دیا

کراچی ، سسرالیوں کا بہو پر تشدد،مبینہ طور پر زہر پلا دیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سسرالیوں نے بہو کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر زہر بھی پلا دیا ۔ متاثرہ خاتون بولنے سے قاصر ہے
خاتون کو نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کروا دیا گیا جبکہ تھانہ کورنگی ایریا نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔
لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ بیٹی کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ بیٹی کی جان کو خطرہ ہے فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔