Saturday, September 24, 2022

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا حکم ، فردوس شمیم نے آج پھر آپریشن رکوا دیا

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا حکم ، فردوس شمیم نے آج پھر آپریشن رکوا دیا
 کراچی (92 نیوز) عدالت عظمی کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر تجاوزات کے خلاف ایکشن میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے آج پھر آپریشن رکوا دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے ریلوے حکام کا گلشن اقبال سندباد اسٹیشن کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا۔ فردوس شمیم نقوی ایک بار پھر آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔ رائل آرکیڈ اور ایلنڈر روڈ پھاٹک پر آپریشن رکوانے کے بعد  گلشن اقبال میں بھی ریلوے افسران کو آپریشن کرنے سے منع کر دیا اور کہا پہلے یہاں کے مکینوں کو متبادل دیا جائے۔ اس  سے پہلے  ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے  ہونے والی کھدائی کے دوران  زمین میں دھنسا ہوا پرانا  ٹریک بھی نکل آیا ۔