Tuesday, December 6, 2022

کراچی : سرکلرریلوے کی زمین واگزار کرانے پرعلاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی : سرکلرریلوے کی زمین واگزار کرانے پرعلاقہ میدان جنگ بن گیا
کراچی(92نیوزش)کراچی کے علاقے حسین ہزارگوٹھ میں سرکلرریلوے کی زمین واگزارکرانے پرعلاقہ میدان جنگ بن گیا جلاؤ گھیراؤ اورعدالتی احکامات پراینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے آپریشن موخرکردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سرکلرریلوے کی اراضی واگزارکرانیوالی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پرعلاقہ مکین ٹوٹ پڑے ۔عوام  نے پتھراؤاورلاٹھی چارج کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے عملے کویرغمال بنالیا۔ علاقہ مکین کہتے ہیں عرصہ درازسے رہائش پزیرہیں قانونی تقاضے پورے کرچکے ہیں ۔صوبائی حکومت کی من مانی نہیں چلے گی ۔ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے دوسوسے زائداہلکاروں کواس وقت ہزیمت کاسامنا کرناپڑاجب اسٹے آرڈرپرتجاوزات کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔