Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : سرکاری اراضی پر قائم فیکٹری کو مسمارکردیا گیا

کراچی : سرکاری اراضی پر قائم فیکٹری کو مسمارکردیا گیا
December 24, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی  فیکٹری کو محکمہ تحفظ ماحولیات نے مسمار کردیاجبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسر زبانی جمع خرچ سے کام لیتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں مافیا نے فضاؤں میں زہر گھول دیا مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیا ، بھینس کالونی میں مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی فیکٹری قائم کردی  جہاں بھٹیوں میں گاڑیوں کی پرانی بیڑیاں جلاکر سیسہ نکال کراس کے بلاک تیار کیے جاتے تھے۔ شام ڈھلتے ہی شروع ہونے والے اس کالے دھندے کے خلاف مکینوں نے کئی فریادیں کیں  مگر کوئی چپ کا روزہ توڑنے کو تیار نہ ہوا  آخرکار نائنٹی ٹو نیوز نے آواز اٹھائی تومحکمہ تحفظ ماحولیات  اور پولیس بھی مدد کو آگئی۔ 50سے زائد بھٹیوں کو تہس نہس کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں انتہائی خطرناک ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات کا عملہ کارروائی کے لیے پہنچا تو مختیار کار ابراہیم حیدری اعجاز الحسن بھی آگئے جن کا کام تھا مافیا کو لگام دینا مگر جناب نے گاڑی سے اترنے کی زحمت تک گوارا نہ کی کیونکہ زہریلے دھویں  سے ان کا دم گھٹ رہا تھا ۔

غیر قانونی کام کی سرپرستی کرنے والے آئے تو مختیار کار ابراہیم حیدری نے زبانی جمع خرچ سے کام لیا  اور چلتے بنے ۔