Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: سرچ آپریشن میں آٹھ ملزموں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: سرچ آپریشن میں آٹھ ملزموں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار
September 26, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی اورکینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزموں سمیت چھبیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئیں جبکہ مختلف علاقوں سے چار ملزموں کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تربوز گراونڈ اور اطراف میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے مزید نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور تین ملزموں سمیت پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، ایک رپیٹر اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے دوران آپریشن منشیات کے اڈوں کو آگ بھی لگا دی۔ فرئیر پولیس نے بھی کینٹ اسٹیشن کے اطراف قائم ہوٹلوں کی تلاشی لےکرگیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر گلبہار پولیس نے دادو پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین مطلوب ملزموں اللہ ڈینو، زاہد اور سہراب کو گرفتار کرکے دادو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق ملزم مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔