کراچی ، سرجانی ٹاؤن میں 70 سالہ بزرگ کی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 70 سالہ بزرگ نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
سرجانی ٹاؤن کے عبداللہ گوٹھ میں ایک مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں جن کو پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کر دیا ۔
لاشوں کی شناخت 70 سالہ ممتاز اور 65 سالہ حیات بی بی کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق 70 سالہ ممتاز نے اہلیہ کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم ممتاز کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مقتولین کے بیٹے محمد سجاد نے میڈیا کو بتایا کہ وقوعے میں استعمال ہونے والا پستول لائسنسی ہے۔ والدین میں پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہو چکا تھا۔ وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔