Wednesday, November 29, 2023

کراچی ، سرجانی ٹاؤن میں لوٹ مار کیلئے آنے والوں نے باپ بیٹے کی جان لے لی

کراچی ، سرجانی ٹاؤن میں لوٹ مار کیلئے آنے والوں نے باپ بیٹے کی جان لے لی
December 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات لوٹ مار کی واردات کے دوران لٹیروں نے باپ اور بیٹے سے جینے کا حق چھین لیا۔ ملزمان مزاحمت کرنے پر گولیاں چلاتے رہے، لیکن کوئی مدد کیلئے نہ آیا۔ گزشتہ رات سرجانی ٹاؤن کے سیف المری گوٹھ میں ڈکیتوں نے ایک گھر میں لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر لٹیروں نے گولیاں چلا دیں اور باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔ متاثرہ گھر میں سوگ کا عالم ہے اور مقتول سلمان کی بیوی غم کی تصویر بن گئی اور آنکھوں میں صرف آنسو رہ گئے۔ پولیس نے لواحقین کے بیانات ریکارڈ کر لئے جبکہ گھر میں موجود ہر آنکھ میں آنسو ہی آنسو تھے ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے ملزمان فائرنگ کرتے رہے، لیکن مدد کیلئے کوئی نہ آیا۔ علاقہ مکین بھی لوٹ مار کی واردتوں کیخلاف پھٹ پڑے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے خول فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے۔