Saturday, July 27, 2024

کراچی: سبین محمود قتل کیس کے اہم گواہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت، سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم کا ہم زلف قاتل نکلا

کراچی: سبین محمود قتل کیس کے اہم گواہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت، سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم کا ہم زلف قاتل نکلا
February 6, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں سبین محمود قتل کیس کے اہم گواہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ غلام عباس کو سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم کامران گجر کے ہم زلف نےقتل کیا۔ کراچی میں سبین محمود قتل کیس کے اہم گواہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق غلام عباس کو سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم کامران گجر کے ہم زلف نے قتل کیا۔ مقتول غلام عباس کو ابراہیم حیدری میں قتل کیا گیا تھا۔ غلام عباس سبین محمود کا ڈرائیور تھا۔