Saturday, July 27, 2024

کراچی : سال نو کی سب سے بڑی ڈکیتی ، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

کراچی : سال نو کی سب سے بڑی ڈکیتی ، ملزم گرفتار نہ ہوسکے
April 21, 2017
کراچی(92نیوز)گزشتہ شب کلفٹن میں  منی ایکسچینج  کی وین سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم  لوٹنے کامقدمہ  سکیورٹی کمپنی کے ڈائریکٹرسمیت پانچ افرادکیخلاف درج کرلیاگیامگرڈکیتی میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سال نوکی سب  سے بڑی ڈکیتی سکیورٹی گارڈز ایک کروڑ22 لاکھ روپے سے زائدکی رقم لے اڑے، مقدمہ منی ایکسچینج کمپنی کے مالک کی مدعیت میں سکیورٹی کمپنی کے ڈائریکٹر کلیم اللہ  گارڈز اوردونامعلوم افرادکیخلاف درج کیاگیا، پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اوراسلحہ برآمدکرلیا مگرکوئی بھی ملزم گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی کمپنی نےجلد بازی میں نہ توملازمت دینے سے قبل گارڈز کی تصدیق کی نہ اتے پتے کی خبرلی۔ ڈکیتی کی واردات کے اصل محرک ثنااللہ اورسبز علی کی رہائش گاہ تک کاسکیورٹی کمپنی کے پاس کوئی ریکارڈنہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔