Wednesday, February 28, 2024

کراچی ،ساحلی پٹی مبارک ولیج کو 3 روز بعد بھی خام تیل سے نجات نہ مل سکی

کراچی ،ساحلی پٹی مبارک ولیج کو 3 روز بعد بھی خام تیل سے نجات نہ مل سکی
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی ساحلی پٹی مبارک ولیج کو 3 روز بعد بھی خام تیل سے نجات نہ مل سکی۔ گندے اور بدبودار تیل نے صاف شفاف سمندر کو آلودگی کا مرکز بنادیا ہے۔ ساحلی پٹی پر صاف اور شفاف سمندر پر گندے اور بدبودار خام تیل کی بھرمار ہے، جس کے باعث ماہی گیروں کا روزگار متاثر ہونے کے ساتھ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم ڈبلیو ڈبیلو ایف نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کہتے ہیں ساحل کو فوری صاف نہ کیا گیا تو شہر کی فضا مزید آلودہ ہو جائے گی۔