Saturday, July 27, 2024

کراچی : ساتویں مہینے کے اختتام کے ساتھ ہی ساتواں بینک لٹ گیا

کراچی : ساتویں مہینے کے اختتام کے ساتھ ہی ساتواں بینک لٹ گیا
August 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ساتواں مہینہ ختم ہوتے ہی ساتواں بینک لوٹ لیا گیا۔ تین شاطر ڈاکو پونے تین منٹ میں یونیورسٹی روڈ پر نجی بینک پر ہاتھ صاف کرگئے،پولیس نے چار لاکھ ساٹھ ہزار لوٹنے والے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نجی بینک لٹ گیا صرف پونے تین منٹ میں تین ڈاکو  چار لاکھ ساٹھ ہزار روپے لے اڑے۔ ڈاکو جاتے جاتے ۔ گارڈز کا  رپیٹر اور پستول بھی چھین کرلے گئے  پولیس حکام کے مطابق گارڈز غیر تربیت یافتہ تھے ۔ دونوں گارڈ کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ رواں برس یہ ساتویں بینک ڈکیتی تھی پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل ہونے والی چھ ڈکیتیوں کے ملزم پکڑے گئے یا مارے گئے ۔