Saturday, July 27, 2024

کراچی ، سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج

کراچی ، سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج
March 21, 2018

کراچی ( 92 نیوز) امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کیخلاف  کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے ۔

میمو گیٹ کے مرکزی کردار حسین حقانی کے گرد گھیرا تنگ  کر دیا گیا ، کراچی کے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حسین حقانی نے ملک دشمنوں کے اشارے پر پاکستان کیخلاف سازش کی  اور بیانات میں پاک فوج کو براہ راست نشانہ بنایا ، جس سے پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی  گئی ۔

میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اعلیٰ عدلیہ کو پاکستان واپس آنے کییقین دہانی کرانے کے باوجود وطن واپس نہیں آئے۔