Monday, October 3, 2022

کراچی ، سائٹ ایریا میں فوم بنانے والی فیکڑی میں آگ، عمارت کا بڑا حصہ مہندم

کراچی ، سائٹ ایریا میں فوم بنانے والی فیکڑی میں آگ، عمارت کا بڑا حصہ مہندم
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم بنانے والی فیکڑی میں آگ لگنے سے عمارت تباہ ہو گئی۔ عمارت کا بڑا حصہ مہندم ہو گیا۔ کراچی کے سائٹ ایریا میں فوم بنانے والی فیکڑی میں ہولناک آگ لگی ۔ فیکڑی کے ایک حصے میں لگنے والی آگ نے چند ہی منٹوں میں فیکڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چند گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے شہر بھرسے مزید فائر ٹینڈر طلب کئے گئے۔ ہولناک آگ نے عمارت کو تباہ کر دیا۔ فیکڑی کے دو حصے گر گئے۔ فیکڑی منتطمین نے شکوہ کیا کہ فائر بریگیڈ ایک دفعہ آگ بجھا کرچلے گئے تھے۔ کچھ دیربعد دوبارہ آگ لگی جس کی وجہ سے تباہی ہوئی۔ فیکڑی میں لگی آگ بجھانے کے دوران چھ فائر ٹینڈر زخمی ہو گئے۔ فائربریگیڈ کی ایک اسنارکل اور چودہ فائرٹینڈرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ سات گھنٹوں بعد بھی آگ بجھائی نہ جا سکی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے پاکستان نیوی اور کے پی ٹی کی مدد لے لی گئی ہے۔