Friday, December 9, 2022

کراچی: زیر زمین چھپائے گئے اسلحٰہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی: زیر زمین چھپائے گئے اسلحٰہ کا بڑا ذخیرہ برآمد
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے فیڈریل بی ایریا میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ لیاری میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر زمین میں چھپائے گئے راکٹ لانچر، اوان بم، کلاشنکوف، دو ہزار گولیاں بر آمد کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔ ماڑی پور میں پولیس نےچار ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ۔۔۔ نیو کراچی میں پولیس نے چھاپے کی دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد علی اور محمد احد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں سے دو پستول، تین موبائل فون ،اور دو چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔ دوسری جانب لیاری پھول پتی لائن میں پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر زیر زمین چھپائے گئے راکٹ لانچر، اوان بم ، کلاشنکوف ، دو ہزار گولیاں بر آمد کرلیں۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ایک ساتھی کی بھی گرفتار کیا گیا۔ ادھر پیر آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چندار افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ کراچی کے علاقوں پاکستان بازار اور گزری میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پانچ ڈاکو زخمی حالت میں حراست میں لے لیے اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ ماڑی پور، نیو کراچی اور سائٹ ایریا سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سات ملزم گرفتار۔