Sunday, September 25, 2022

کراچی : زہریلا کھانا کھانے سے 4سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی

کراچی : زہریلا کھانا کھانے سے 4سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی
کراچی(92نیوز)کراچی شاہ فیصل کالونی میں زہریلاکھاناکھانےسے4سالہ بچی زندگی کی بازی ہارگئی جبکہ 4 افرادکونازک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےشاہ فیصل کالونی نمبردومیں زہریلاکھاناکھانےسےچارسالہ بچی ثرینہ صفدرجاں بحق ہوگئی جبکہ والدین سمیت دیگردوبچوں کی حالت غیرہوگئی،جنہیں فوری طورپرجناح اسپتال پہنچادیاگیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کےمطابق تمام افرادکی حالت تشیویشناک ہے۔ 92 نیوزنےشاہ فیصل پولیس سےرابطہ کیا توانہوں نےلاعلمی کااظہارکردیا،تھانےمیں موجودپولیس اہلکارکاکہناتھاکہ ان کےپاس اس قسم کاکوئی واقعہ رجسٹرڈنہیں ہوا،شکایت آئی توکارروائی کی جائےگی۔ زہریلاکھانا گھرمیں ہی پکایاگیا یا باہرسےمنگوایاگیاتھا،متاثرہ افرادکےہوش میں آنےاوربیان ریکارڈکرانےتک کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔