Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، زہریلا لڈو کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 5 کی حالت غیر ہوگئی

کراچی، زہریلا لڈو کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 5 کی حالت غیر ہوگئی
December 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے کورنگی میں کتوں کو مارنے والا لڈو بچوں کیلئے موت کا سامان بن گیا، زہریلا لڈو کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ کی حالت غیر ہوگئی۔

کورنگی کے ایریا میں کتا مار مہم کے بنائے گئے لڈو بچوں نے کھا لئے۔ زہریلے لڈو کھانے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ بچوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ایک بچہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ پانچ بچے اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بچوں کے والد کے مطابق زہریلے لڈو جمعدار کی موٹرسائیکل میں رکھے تھے جو بچوں نے کھا لئے۔

تحریک انصاف کے رہنماء کورنگی بچوں کے گھر پہنچے، متاثرین سے ملاقات کی۔ راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرکاری مشینری بچوں کی جانیں نگل رہی ہے۔ ناکارہ انتظامیہ اور ناکام پالیسیاں وبال جان بن چکی ہیں۔ زہریلے لڈو بچوں کے بجائے سندھ حکومت کو کھا لینے چاہیں۔

متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔