کراچی، زوالوجی پیپر شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں انٹربورڈ کے امتحانات میں بھی نقل مافیا کا راج ہے ،زوالوجی کا پیپر شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر آگیا ۔
سندھ بھر میں انٹربورڈ کے امتحانات جاری ہیں جب کہ نقل مافیا بھی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ میٹرک کے بعد انٹر کے امتحانات بھی مذاق بن گئے ، گیارہویں جماعت کا زوالوجی کا پرچہ وقت سے پہلے ہی وٹس ایپ کی زینت بن گیا ۔
چیئرمین انٹر بورڈ نے میڈیا پر بھی دفعہ 144 نافذ کی ہے اور میڈیا کو کسی بھی امتحانی سینٹر پر کوریج کی اجازت نہیں ۔