Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک

کراچی : رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک
March 15, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے  ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اس دوران دہشتگرد رینجرز پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔ رینجرز اہلکاروں نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کرنے والے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور اس دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو شہر میں تخریب کاری کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھےجبکہ انکے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔