Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : رینجرز کی کیماڑی میں کارروائی ،2 دہشتگرد گرفتار

کراچی : رینجرز کی کیماڑی میں کارروائی ،2 دہشتگرد گرفتار
August 19, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے  دو دہشت گرد وں کو گرفتارکر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کامیاب کارووائی کی ہے ۔ اس اہم کارروائی میں دو دہشتگردوں کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت صمد اقبال اور سید مرتاذ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، چار ایس ایم جیز ، ایک بائیس بور رائفل ، ایک تھری زیرو تھری رائفل ، دو تیس بور پستول ، 1365 گولیاں، دو دستی بم ، شامل ہیں۔جبکہ ملزمان اسلحہ اور گولہ باردو کی ترسیل میں بھی ملوث ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کیلئے استعمال ہونا تھا ۔