Saturday, July 27, 2024

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلر گرفتار
March 27, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا کورنگی کے علاقے میں عسکری ونگ کے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دو ٹارگٹ کلرز بھی ہاتھ آگئے ۔ تفصیلات کےمطابق خونریزی کا منصوبہ  رینجرز نے تباہ کن اسلحے کی کھیپ پکڑ لی  قانون کے رکھوالے پہنچے باغ کورنگی گرفتاردہشتگرد کی نشاندہی پرچھاپہ مارا عسکری ونگ کے سابق سیکٹر انچارج کے گھر پر اسلحہ  گھر کے اندر بنائے گئے خفیہ  خانے میں چھپا رکھا تھا ۔ رینجرز اہلکاروں نے دیوار توڑ کر تمام بھاری ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ دو ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق عسکری ونگ کے انچارج کے گھر سے ایک ایل ایم جی 15 ایس ایم جیز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ۔