کراچی : رینجرز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد گرفتار

کراچی(92نیوز)رینجرز کی کراچی میں گارڈن شو مارکیٹ میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عتیق عرف جھینگا کا تعلق’’ را‘‘ سے منسلک ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔
دوسری طرف رینجرز نے ایک دکان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے ۔