Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں بدامنی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ رینجرز نے سرجانی میں بند مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کی جارہی ہیں، اتوار کو سرجانی سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے بدامنی کا منصوبہ خاک میں ملادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے سرجانی سیکٹر ڈی میں بند مکان سے اسلحہ برآمد کیا، جس میں ہیوی مشین گن، سب مشین گن، ایل ایم جی،ایس ایم جی اور جی تھری رائفل سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، چھاپہ مار کارروائی پہلے سے گرفتار عسکری ونگ کے ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔