Wednesday, November 30, 2022

کراچی: رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی(92نیوز) رینجرز نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر  کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر چار میں کارروائی کی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران رینجرز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیا جانا تھا تاہم رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔