Wednesday, November 29, 2023

کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ دو ٹارگٹ کلرز سمیت تین افراد گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ دو ٹارگٹ کلرز سمیت تین افراد گرفتار
July 18, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے بعد سندھ میں بھی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کراچی سے2 ٹارگٹ کلرز سمیت3 جرائم پیشہ افراد جبکہ اندورن سندھ سے 6جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ کراچی کےساتھ ساتھ سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاری اور بلدیہ سے دو ٹارگٹ کلرز سمیت تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے نکلا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کھڈا مارکیٹ، کلری اور شاہراہ فیصل پر اسنیپ چیکنگ کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاڑکانہ اور باکھرانی سے چھ جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لےکر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا۔