Friday, October 7, 2022

کراچی: رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر اور تین ملزم گرفتار

کراچی: رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر اور تین ملزم گرفتار
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا۔ لانڈھی، بلدیہ اور شاہ فیصل ٹاؤن سے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث تین ملزم بھی گرفتار کر لیے گئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔