Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی :رینجرز کی ناظم آباد میں کارروائی ،چھیاسی آوان بم برآمد کرلیا

کراچی :رینجرز کی ناظم آباد میں کارروائی ،چھیاسی آوان بم برآمد کرلیا
July 3, 2017

کراچی (92نیوز)رینجرز نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ناظم آباد سے چھیاسی آوان بم بھی برآمد کر لئے ۔ خطرناک اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے کراچی آپریشن سے قبل چھپایا تھا  ۔ ادھر پولیس نے اورنگی کے قبرستان میں کریکر دھماکے میں دو شہریوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز نے خفیہ کارروائی میں رینجرز نے ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں کی طرف سے چھپائے گئے ایک دو نہیں پورے چھیاسی آوان بم برامد کرلئے  ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی ناظم آباد نمبر تین میں خفیہ اطلاع پر کی گئی اسلحہ ایم کیوایم لندن کی جانب سے کنوئیں میں چھپایا گیا تھا  ۔

ادھر اورنگی میں قبرستان کے اندر کریکر دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا دھماکے سے زخمی شخص شریف اور اس کے رشتہ دار سلمان کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے  ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زمین میں چھپے دوسرے بال بم کو ناکارہ بنادیا  ۔