Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : رینجرز کی مدعیت میں اومنی گروپ کیخلاف مقدمہ درج ، گزشتہ روز گرفتارکئے گئے تین افرا درہا

کراچی :  رینجرز کی مدعیت میں اومنی گروپ کیخلاف مقدمہ درج ، گزشتہ روز گرفتارکئے گئے تین افرا درہا
December 25, 2016

 کراچی(92نیوز) اومنی گروپ کے خلاف رینجرز کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔  مقدمے میں کمپنی کے مالک انور مجید ، گروپ ہیڈ خواجہ سلمان یونس اور دیگر ذمہ داران کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 مقدمہ نمبر 370 بٹا 16 صدر تھانے میں انسپکٹر محبوب احمد 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا  جبکہ مقدمہ میں اسلحہ ایکٹ ، بارودی مواد  اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف رینجرز کی جانب سے گزشتہ حراست میں لے گئے تینوں افراد کو رہا کر دیا گیا ہے.