Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : رینجرز کی فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی : رینجرز کی فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی
April 9, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان رینجرز سندھ نے لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے گرفتار ملزموں کی نشان دہی کی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی بد امنی میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں ،لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کے دوران رینجرز نے ایک کارخانے سے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے ملزموں کی نشاندہی پر کی گئی ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی ساختہ مشین گنیں اورخود کار ہتھیار شامل ہیں جنہیں کارخانے میں رکھے ایک صوفے کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق رینجرز نے گزشتہ ماہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکار کے قتل میں ملوث گروہ کے تین ملزم بھی گرفتار کر لیئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں 4 ملزم شامل تھےگرفتار ملزموں کی نشاندہی پر اہم گرفتاریاں متوقع ہیں ۔دوسری جانب پولیس نے جناح اسپتال سمیت مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے 7 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی صدر کنور آصف کے مطابق ملزموں سے چھیینی گئی موٹر سائیکلیں،،اسلحہ اور ماسٹر کی بھی برآمد کر لی گئی ہے  ۔