Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : رینجرز کا گینگ وار کے مفرور ملزم کے گھر چھاپہ ، ایک کروڑ 71 لاکھ کی نقدی برآمد

کراچی : رینجرز کا گینگ وار کے مفرور ملزم کے گھر چھاپہ ، ایک کروڑ 71 لاکھ  کی نقدی برآمد
December 23, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز کے پے در پے چھاپے  جاری ہیں۔ پرانا گولیمارمیں گینگ وارکےمفرور ملزم ماجد سخی داد کےگھرپر چھاپہ مارا گیا اوروہاں سے  ایک کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی اوراسلحےکو تحویل میں لے لیا گیا ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق مفرور ملزم کالعدم تنظیم بی ایل اے کا کارندہ ہے،ملزم دہشتگردی اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔  رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ مفرورملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے خلاف مقابلوں میں بھی ملوث ہے جبکہ دہشتگردوں کوپناہ دینے معاونت وسہولت کاری سمیت بھتہ خوری اوراغوابرائے تاوان جیسی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔