Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: رینجرز کا مکا چوک پرایکشن ، ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکن گرفتار

کراچی: رینجرز کا مکا چوک پرایکشن ، ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکن گرفتار
December 9, 2016

کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں لیاقت علی خان چوک کا علاقہ کئی گھنٹوں تک  میدان جنگ بنا رہا ہے  یوم شہدا کے موقع پر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے اور پولیس رینجرز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ ایک طرف لاٹھیاں چلیں تو دوسری جانب سے پتھر برسے ۔ پولیس نے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دعوے دھرے رہ گئے اور کارکنوں کے ساتھ ہونے کی قلعی کھل گئی  عزیر آباد میں ایم کیو ایم لندن  کے کارکنوں نے طاقت دکھادی  لیاقت علی خان چوک اور اطراف کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔  ایم کیو ایم کے بٹوارے کے بعد  پہلے یوم شہداء پر  متحدہ قومی موومنٹ لندن کی خواتین عزیزآباد میں لیاقت علی خان چوک المعروف  مکا چوک پر پہنچیں اور قرآن خوانی شروع کردی ۔  رینجرز اور پولیس بھی خواتین اہلکاروں کے ساتھ آگئی خواتین کو یادگار شہداء جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ مگر اسی دوران  کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ۔ اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے اور لیاقت علی خان چوک پر پوسٹر لگائےاور وال چاکنگ بھی کی۔ صورت حال بگڑی تو پولیس رینجرز نے پہلے تو سمجھایا گیا لیکن جب بات نہ بنی تو پھر ہوا ایکشن  ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا ۔ دوسری طرف سے کارکنوں نے بھی پتھراؤ شروع کردیا۔

پولیس نے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔ جس سے مزید اشتعال پھیل گیا پولیس منتشر کرنے کی کوشش کرتی رہی مگر کارکنوں نے ٹلنے کا نام نہیں لیا  شام ڈھلنے کے بعد ایم کیو ایم لندن کے کارکن خود ہی منتشر ہوگئے ۔دوسری طرف حیدر آباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں   ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے محاصرہ توڑنے پر پولیس نے لاٹھی چارج  کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔  متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا رینجرز کے پہنچنے پر کارکن منشر ہو گئے۔