Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : رینجرز کا سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے دوست کے تین دفاتر پر چھاپہ چار افراد ریکارڈ سمیت تحویل میں لے لئے

کراچی : رینجرز کا سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے دوست کے تین دفاتر پر چھاپہ چار افراد ریکارڈ سمیت تحویل میں لے لئے
December 23, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی کے مختلف مقامات پر رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ، سندھ کی اہم  سیاسی شخصیت کے انتہائی قریبی کاروباری دوست کے تین دفاتر سے چار افراد کو ریکارڈ سمیت تحویل میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے.

تفصیلات کےمطابق سندھ کی اعلیٰ ترین سیاسی شخصیت کے قریبی دوست اور کاروباری ہمراز  کے کراچی میں واقع تین دفاتر پر رینجرز  نے اچانک چھاپہ مار کارروائی کی۔ پہلا چھاپہ آئی آئی چندریگر روڈ پر نیشنل بینک کے مرکزی دفتر کے عقب میں واقع عمارت میں مارا گیا، جہاں سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا، رینجرز دستاویزی ریکارڈ بھی ساتھ لے گئی۔ رینجرز نے دوسری کارروائی ہاکی اسٹیڈیم آف پاکستان کے قریب واقع دفتر میں کی جبکہ تیسری کارروائی میٹرو پول ہوٹل کے قریب واقع دفتر میں کی گئی۔

دونوں کارروائیوں میں دفاتر سے ایڈمن مینجر اور سیکورٹی گارڈ سمیت دیگر سٹاف کو مطلوبہ ریکارڈ سمیت تحویل میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔