Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : رینجرز کا تابڑ توڑ آپریشن جاری ، زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ،منظورقادر کاکا کا فرنٹ مین گرفتار

کراچی : رینجرز کا تابڑ توڑ آپریشن جاری ، زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ،منظورقادر کاکا کا فرنٹ مین گرفتار
December 23, 2016

 کراچی(92نیوز)صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرزایک مرتبہ پھرایکشن میں آگئی  ایم کیوایم کے عسکری ونگ  کے خفیہ  ٹھکانوں پرچھاپوں کے دوران زیرزمین چھیایاگیابھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان رینجرزسندھ کے ایم کیو ایم کےعسکری ونگ کے ٹھکانوں پرتابڑ توڑ چھاپے، پہلی ٹارگٹڈ کارروائی ہوئی کراچی کے علاقے گارڈن میں۔ جہاں خالی پلاٹ میں دفن بھاری اسلحہ برآمد ہوا رینجرزنے دوملزموں اصغر خان اورحسن عباس کوگرفتارکرلیا ۔ گارڈن سے ملنے والے اسلحہ میں 8 ایس ایم جیز،ایک رائفل، 7 ریپیٹر، 12 شاٹ گن، 8 ایم ایم رائفل ، دوسیون ایم ایم اور ایم کےرائفل  303 ،30بورماوزر تین  تیس بورپستول اورہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔

دوسری کارروائی ہوئی بلدیہ ٹاون خالی پلاٹ میں  جہاں چھپایا گیا  ایم کیوایم کے عسکری ونگ کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ جس میں تین ایس ایم جی ، تین ٹی ٹی ،، کلاشنکوف اورہزاروں کی تعدادمیں گولیاں ودیگرگولہ بارود شامل ہے  رینجرز ترجمان کے مطابق اسلحہ شہرمیں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال ہونا تھا ۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کلفٹن میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارتی کے سابق ڈی جی منظور قادر کاکا کے فرنٹ مین ناصر کو حراست میں لے لیا ۔  ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے کرپشن کا الزام ہے۔