Friday, December 9, 2022

کراچی: رینجرز کا بھیم پورہ میں سنی تحریک کے مرکز پر چھاپہ، تلاشی کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

کراچی: رینجرز کا بھیم پورہ میں سنی تحریک کے مرکز پر چھاپہ، تلاشی کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) رینجرز نے کراچی میں سنی تحریک کے مرکز پر چار دن میں دوسری بار چھاپہ مارا ہے۔ رینجرز حکام نے کارروائی کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ رینجرز کی بھاری نفری نے بھیم پورہ میں معین پلازہ کا محاصرہ کیا اور سنی تحریک کے مرکز کی تلاشی لی۔ چند منٹ کی کارروائی کے دوران رینجرز نے اہم دستاویزات قبضے میں لیں۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ زیرحراست مشتبہ افراد کی نشاندہی پر مارا گیا۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق رینجرز نے کسی کو حراست میں نہیں لیا تاہم کچھ دستاویزات ساتھ لے گئے ہیں۔ رینجرز کی سنی تحریک کے مرکز پر چار روز میں دوسری کارروائی ہے۔ بدھ کو رینجرز نے سنی تحریک کے مرکز پر چھاپے کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔