Monday, October 3, 2022

کراچی : رینجرز کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2کارندوں سمیت 5افراد زیر حراست

کراچی : رینجرز کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2کارندوں سمیت 5افراد زیر حراست
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے موسٰی کالونی میں رینجرز نے کارروائی کی  ہے جس میں  کالعدم تنظیم کے2 کارندوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے موسیٰ کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دوکارندوں میں 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا  گیا ہے ۔