Sunday, December 4, 2022

کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر سمیت 17ملزمان گرفتار کر لیے

کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر سمیت 17ملزمان گرفتار کر لیے
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر سمیت 17 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے سلسلے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں الیاس گوٹھ، داود گوٹھ، بلال کالونی ، کھارا در، لیاری سے 17 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد، ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔